ششے کا گھر

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - ایسا گھر جس کی دیواریں شیشے کی ہوں، جس کی دیواروں پر چاروں طرف شیشے لگے ہوں؛ (کنایۃً) کوئی نازک، غیر محفوظ اور کمزور چیز یا گھر وغیرہ۔ "سنگ باری کے زمانے میں نہایت سکون سے شیشے کے گھر میں ہوئے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، بت خانہ شکستم من، ١٥٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'شیشے' کے بعد سنسکرت الاصل حرف اضافت 'کا' لگا کر سنسکرت الاصل اسم 'گھر' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "بت خانہ شکستم من" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر